Skip to main content

Aqwale Richmind-Part 2

 پوسٹ نمبر۱:  حصولِ علم اور خدمتِ خلق یہ ایسی دو چیزیں ہیں جس کی محبت آپ کو آسمان کی بلندیوں تک پہونچا سکتی ہے۔

پوسٹ نمبر۲: آسانیوں کی گرہ کھولتے کھولتے زندگی کی شام ہو جاتی ہے۔

پوسٹ نمبر۳: انسان جس دن اللہ سے راضی ہو جاتا ہے اسی دن سے اس کو دائمی سکون حاصل ہونے لگتا ہے۔

پوسٹ نمبر ۴: وقت اور پیسہ اپنی جگہ بنا لیتے ہیں اگر اس کو سہی جگہ نہ لگایا جائے۔

پوسٹ نمبر ۵: جن کاموں کو کرنے میں اپنے نفس سے سب سے زیادہ لڑائی ہے انہی کاموں کو کرنے کے بعد سب سے زیادہ سکوں حاصل ہوتا ہے۔

پوسٹ نمبر ۶: جس قوم میں اچھے استاد کی کمی ہو جائے اس قوم کا ذوال لاحق ہے۔اچھے استاد سے ہی اچھی پیڑ ھی جنم لیتی ہے۔

پوسٹ نمبر۷: کہیں سے بھی مقصد میں دکھاوا شامل ہو جائے تو اس عمل کو چھوڑ دینے میں ہی بھلائی ہے۔

پوسٹ نمبر۸:  دنیا کا ہر جائز پیشہ عبادت ہے اگر اسکے جزا کی توقع خدا سے ہو۔

پوسٹ نمبر۹: اگر انسان اپنے علم سے خدا کونہ پہچان سکے تو اس کا علم ناقص ہے۔

پوسٹ نمبر ۱۰: جس خدا نے نعمتیں دی ہیں۔وہ چھیں لینے کا بھی حق رکھتاہے۔نا ہی پانے کی وجہ پتا تھی تجھکو اور نا ہی چھین جانے کی ۔ اسی لیئے غم کرنا بے سود ہے۔

پوسٹ نمبر ۱۱: عقل اور علم کا کام نفس کے اکسا جانے سے پہلے تک ہے۔

پوسٹ نمبر۱۲: جس کو کرنا ہوتا ہے وہ کوئی نہ کوئی راستہ نکال ہی لیتا ہے اور جو جس کو نہیں کرنا ہوتا ہے وہ کوئی نہ کوئی بہانہ۔

پوسٹ نمبر۱۳: جو انسان تمہاری بھلائی چاہتا ہے۔ وہ ہمیشہ سہی بات بتائے گا چاہے وہ کتنی بھی بری لگے۔

پوسٹ نمبر۱۴:  اپنی کمیوں کا احساس کرنا اور اس کو درست کرتے رہنا ہی کامیاب انسان کی نسانی ہے۔

پوسٹ نمبر۱۵: الفاظ کے انتخاب سے آدمی  کی چال اور لہجے سے آدمی کے مزاج کا پتا چلتا ہے۔

پوسٹ نمبر ۱۶: گاڑی کو جتنا اچھا کنٹرول کرنا سیکھو گے اتنا تیز بھگا ساکتے ہو۔ اسی طرح  خود پے جتنا اچھا کنٹرول سیکھو گے زندگی میں اتنا تیز آگے جا سکتے ہو۔

پوسٹ نمبر ۱۷: لحجے کو نرم رکھو اور گرم لفظ استعمال کرنے سے بعض رہو ایک دن سبھی لوگ آپ کے دوست ہوجائیں گے۔

پوسٹ نمبر ۱۸:  کم علمی کا اظہار نہ کرنا اور خود کو بہتر سمچھنا انسان کو علم سے محروم کر دیتا ہے۔

پوسٹ نمبر۱۸: دنیا کی ساری زمّہ داریاں عبادت ہے۔ اگر ایمانداری سے نہ نبھایا جائے تو عبادت میں کمی آتی ہے۔

پوسٹ نمبر۱۹:  زندگی تب بہتر ہوتی ہے جب "کچھ کھونے کا ڈر" اور " کچھ نہ پانے کا ڈر" دل سے نکل جائے۔

پوسٹ نمبر ۲۰: چائے کتنی بھی آسان ہو ، ہر نئی چیزون سے گھبراہت ہو تی ہے۔

پوسٹ نمبر۲۱: اچھے انسان بن نے کا راز دوسروں کی اچھائیاں قبول کرنے میں چھوپا ہے۔

پوسٹ نمبر۲۲: انسان سب سے زیادہ اپنے حالات سے نہیں بلکہ اپنے مائنڈ سیت سے پریشان رہتا ہے۔

پوسٹ نمبر۲۳: لوگوں کا ادب اور چیزوں کی قدر زندگی میں بہت آگے لے جاتی ہے۔

پوسٹ نمر۲۴: کتنی بھی اعلیٰ تعلیم حاصل کرلو اگر اخلاق نہیں سدھرا تو سب بیکار ہے۔

پوسٹ نمبر ۲۵: کوئی بھی بڑی سے بڑی کامیابی حاصل کرنے کے لئے انسان کو ۳ طرح کی ڈسپلن کی ضرورت پڑھتی ہے۔ 

(ا): ریگولر یٹی: (روز نماز پڑ سے پریکٹس میں آجاتی ہے)

(ب): پنکچوالیٹی: (جماعت کے ساتھ اور وقتِ مقررہ پے ادا کرنے سے حاصل ہوتی ہے)

(ت): سیلف کنٹرول: (روزہ رکھنے سے حاصل ہوتا ہے، ہر ہفتہ ایک روزہ رہ لیا جائے تو کافی ہے)

پوسٹ نمبر۲۶: اپنے کو ایک اچھا انسان بنا کے رکھنا اپنے آپ سے بہت بڑی جنگ ہے اور ایک اچھا انسان سب سے بڑا جنگجو۔

پوسٹ نمبر۲۷: ضرورت پوری ہونے سے سکون ملتا ہے اور خواہش پوری ہونے سے خوشی ملتی ہے لیکن خواہشوں کی کوئی انتحا نہی ہے۔خواہشوں کی غلامی سے آزاد انسان زندگی میں عظیم مقصد کو انجام دے سکتا ہے۔

پوسٹ نمبر۲۸: تجربہ ہمیں سکھات ہے کہ کیا نہیں کرنا چاہئے۔

پوسٹ نمبر ۲۹: دوسروں کے اندر چھوپی برائیوں کو میں نوٹس ہی نہی کر پاتا ہوں۔ کیونکہ انکے اندر چھوپی اچھائیوں کو نقل کرنے سے مجھے فرست ہی نہیں ملتی۔

پوسٹ نمبر۳۰: علم وہ امرت ہے جسے جتنا پیو اتنا ہی پیاس برھتی جاتی ہے۔

پوسٹ نمبر۳۱: دلچسپی کسی بھی چیز میں ہو پھر وہ کھیل ہو جاتا ہے اور کھیل کھیلنے میں محنت معلوم نہیں ہوتی۔

پوسٹ نمبر۳۲: علم وہ ہے جو زندگی کو اور خوبصورت بنا ئے۔

پوسٹ نمبر۳۳:  علم ، عبادت اور محبت کو دل سے لگالو اگر تم چھاہتے ہو کہ تمھارا وقت سہی جگہ گزرے لیکن خبردار تمھاری محبت ضرورت پوری کرنے کے لیے نہ ہو۔

پوسٹ نمبر۳۴: اسباب کا جو پردہ پڑا ہوا ہے انسان اور خدا کے بیچ یہی انسانوں کو غافل کر دیتا ہے اپنے رب کو پہچان نے سے۔

پوسٹ نمبر۳۵: نیت اور عمل کے نتیجے کو قسمت کہتے ہیں۔

پوسٹ نمر ۳۶:  ہم طرقّی کے بیج بوتے ہیں اور خدا اسے اگاتا ہے۔

پوسٹ نمبر ۳۷: گناہ اسان کو کمزور کر دیتی ہے۔

پوسٹ نمبر ۳۸: تمہارے خرچ کرنے سے کسی کا رزق چلتا ہے۔

پوسٹ نمبر ۳۹: اس کھیل تماشے کے گھر میں بے خبر مت ہو جانا اپنے حقیقی گھر سے۔

پوسٹ نمبر۴۰:  پوری کائنات تمہارے لئے عبادت گاہ اور درس گاہ بنا دی گئی ہے۔ تم چا ہو جہاں بھی عبادت کرلو اور چاہے جہاں سے بھی کچھ سیکھ لو۔

پوسٹ نمبر ۴۱: میرے اعمال اتنے اچھے تو نہیں کہ میں کچھ خواہش کروں ۔ جو مل جائے اسی پر قنائت کروں۔

پوسٹ نمبر ۴۲: ہر وہ وقت جس کا بدلہ آخرت میں کچھ بھی نہیں ملنا وہ برباد ہو جاتا ہے۔


پوسٹ نمبر ۴۳: جب خیر کی چیزوں میں من نہ لگے تو سمچھ لو کہ روحانیت می کمی آ گئی ہے۔

پوسٹ نمبر۴۴: دل میں بسانے کی شے مخلوق نہیں بلکہ خالق ہے۔خلقت کے مشاہدے سے خالق تک پہونچنا عقلمدی ہے۔ اور خلقت میں ہی محو ہو جانا غفلت ہے۔

پوسٹ نمبر۴۵: تعلیم وہ نہیں ہے جو ہمیں صرف کمانا سکھا دے بلکہ تعلیم وہ ہے جو زندگی کو بہترین طریقہ پر جینا سکھا دے۔اور اس سے بہتر تعلیم کس کی ہو سکتی ہے جس نے ہمیں پیدا کیا ہے۔

پوسٹ نمبر ۴۶:  نفس پرستی ایک نشہ ہے اور نشہ میں دماغ کام نہیں کرتا۔ نشہ جس درجہ کا ہوتا ہے عقل کو اس درجہ تک مار دیتا ہے۔

پوسٹ نمبر ۴۷: جو گناہ کل کئے تھے اس کی سزا آج بھوگد رہے ہو۔اب گوناہ کرنا چھوڑدو ورنہ اس کی سزا کل بھوگدنا پڑے گا۔

پوسٹ نمر۴۸: جس چیز کو حاصل کرنے کا کوئی جائز راستہ نہ دیکھے اس خواہش کے پنپنے کے تمام راستے بند کر لو۔ اور یہ کوئی مشکل نہی ہےاگر تم چاہو۔

پوسٹ نمبر  ۴۹: تمہاری ضرورت کے علاوہ جو پیسہ تمہارے پاس ہے وہ سب غربہ کا حصہ ہے اگر خوشی خوشی نہیں دینا چاہتے ہو تو وہ خود بہ خود چلا جائےگا کچھ ہنرمند غریبوں کے پاس۔


Comments

Popular posts from this blog

آزمائشین

    کیا ہم اپنے زندگی  کی آزمائشوں میں کامیاب ہو پاتے ہیں؟    ۱۔ جب کسی  کی غیبت اور  چگلی کرنے اور الزام لگانے سے بچنے کی آزمائش  ہو۔      ۲۔جب شکایت نہ کرنے اور صبر کا دامن تھام لینے کی آزمائش ہو۔      ۳۔جب حسد سے بچنے اور محبت پر ٹکنے کی آزمائش ہو۔      ۴۔جب    جھوٹ سے بچنے اور سچے بنے رہنے کی آزمائش ہو۔      ۵۔جب غلاظت سے بچنے اور اپنے کام ، معاملات، جسم، ذہن اور جگہ کو صاف رکھنے کی آزمائش ہو۔      ۶۔جب عدل اور انصاف کر نے اور غیر جانبدار  ہونے کی آزمائش ہو۔      ۷۔ جب علم حاصل کرنے اور غلط طریقہ اختیار کر نے سے بچنے کی آزمائش ہو۔      ۸۔ جب اپبی عقل کو علم کے راستے پر چلانے اور نفس پرستی سے بچنے  کی آزمائش ہو۔