Skip to main content

Posts

عقابی روح

   ۱-آقُلْ سِيرُوا۟ فِى ٱلْأَرْضِ فَٱنظُرُوا۟ كَيْفَ بَدَأَ ٱلْخَلْقَ ثُمَّ ٱللَّهُ يُنشِئُ ٱلنَّشْأَةَ ٱلْءَاخِرَةَ إِنَّ ٱللَّهَ عَلَىٰ كُلِّ شَىْءٍ قَدِيرٌ (قرآن ۲۰/۲۹) (ان سے کہو کہ زمین میں چلو پھرو اور دیکھو کہ اُس نے کس طرح خلق کی ابتدا کی ہے، پھر اللہ بار دیگر بھی زندگی بخشے گا یقیناًاللہ ہر چیز پر قادر ہے) ۲-عقابی روح جب بیدار ہوتی ہے جوانوں میں  نظر آتی ہے ان کو اپنی منزل آسمانوں میں ۳-اے طائر لاہوتی اس رزق سے موت اچھی  جس رزق سے آتی ہو پرواز میں کوتاہی  ۴-تو شاہیں ہے پرواز ہے کام تیرا  ترے سامنے آسماں اور بھی ہیں ۵-جو ابر یہاں سے اٹھے گا وہ سارے جہاں پر برسے گا  ہر جوئے رواں پر برسے گا ہر کوہ گراں پر برسے گا  ۶- پرِندوں کی دُنیا کا درویش ہوں میں کہ شاہیں بناتا نہیں آشیانہ
Recent posts

Aqwale Richmind-Part 2

  پوسٹ نمبر۱:  حصولِ علم اور خدمتِ خلق یہ ایسی دو چیزیں ہیں جس کی محبت آپ کو آسمان کی بلندیوں تک پہونچا سکتی ہے۔ پوسٹ نمبر۲: آسانیوں کی گرہ کھولتے کھولتے زندگی کی شام ہو جاتی ہے۔ پوسٹ نمبر۳: انسان جس دن اللہ سے راضی ہو جاتا ہے اسی دن سے اس کو دائمی سکون حاصل ہونے لگتا ہے۔ پوسٹ نمبر ۴: وقت اور پیسہ اپنی جگہ بنا لیتے ہیں اگر اس کو سہی جگہ نہ لگایا جائے۔ پوسٹ نمبر ۵: جن کاموں کو کرنے میں اپنے نفس سے سب سے زیادہ لڑائی ہے انہی کاموں کو کرنے کے بعد سب سے زیادہ سکوں حاصل ہوتا ہے۔ پوسٹ نمبر ۶: جس قوم میں اچھے استاد کی کمی ہو جائے اس قوم کا ذوال لاحق ہے۔اچھے استاد سے ہی اچھی پیڑ ھی جنم لیتی ہے۔ پوسٹ نمبر۷: کہیں سے بھی مقصد میں دکھاوا شامل ہو جائے تو اس عمل کو چھوڑ دینے میں ہی بھلائی ہے۔ پوسٹ نمبر۸:  دنیا کا ہر جائز پیشہ عبادت ہے اگر اسکے جزا کی توقع خدا سے ہو۔ پوسٹ نمبر۹: اگر انسان اپنے علم سے خدا کونہ پہچان سکے تو اس کا علم ناقص ہے۔ پوسٹ نمبر ۱۰: جس خدا نے نعمتیں دی ہیں۔وہ چھیں لینے کا بھی حق رکھتاہے۔نا ہی پانے کی وجہ پتا تھی تجھکو اور نا ہی چھین جانے کی ۔ اسی لیئے غم کرنا بے سود ہے۔ پوسٹ نمبر

سوچنا اور غوروفکر کرنا

  سوچنا اور غوروفکر کرنا بہت فائدہ مند بھی ہے اور نقصاندہ بھی۔جب ہم حال میں ہو رہے واقعات کے بارے میں سوچتے اور غور کرتے ہیں تو  کچھ نتیجہ پر پہونچتے ہیں لیکن جب ماضی کی یادوں میں کھو جاتے ہیں اور سوچنے لگتے ہیں تو دماغ کو تقویت ملتی ہے اور انسان کچھ بھی کر گزرتا ہے اور پھر دھیرے دھیرے ذہنی غلام بن جاتاہے جو انتہائی خطرناک ثابت ہوتا ہے۔

زبان پر مہارت

    کسی بھی زبان پر مہارت حاصل کرنے کے لئے پانچ طریقے کی محنت درکار ہیں۔ دو طرح کی محنت زبان کو سیکھنے کیلے ہے؛ اس زبان میں پڑھنا اور سننا اور تین طرح کی محنت اس زبان کو اپنے اندر رائج کرنے کی ہے؛ اس زبان میں سوچنا، لکھنا اور بولنا۔اور سبھی پر برابر کی محنت ہونی چاہیئے۔

مالی تنگدستی

   مالی تنگدستی کو لوگ بہت بڑی پریشانی سمجتے ہیں جب کہ پریشانیوں کے اس مرکز’ جسم‘ میں لا محدود پریشانیاں جنم لیتی ہیں جو پیسہ کے مدد سے ختم نہیں کی جا سکتی ہیں اور یہ بات پیسہ والے خوب جانتے ہیں۔

تو سن لو

    تم سوچتے ہو کہ ایک دن تم بہت پڑھے لکھے جانکار اور کامیاب ہو جاؤ گے؟تو سن لو وہ دن کبھی نہیں آئے گا جب تک ہر دن تم اپنے اندر بدلاؤ نہ لاؤ  ، اپنے پر کام نہ کرو تو،،کچھ بہتر نہ بنو  ، علم اور ہنر میں اضافہ نہ کرو تو۔وہ دن کبھی نہیں آ نے والا۔ سن لو تم میری بات!